کراچی: (دنیا نیوز) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پنجاب کے پی کے الیکشن کے بعد عمران خان سندھ جائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں بحران کی کیفیت ہے، سپریم کورٹ نے 14 مئی کی تاریخ دی ہے، آج اسمبلی میں 42 لوگوں نے فیصلے کو مسترد کیا ہے، مریم نواز چاہتی ہیں کہ ان کے چچا کو سزا ہو، اگر فیصلے سڑکوں پر ہونے ہیں تو ہم تیار ہیں، کورٹ نے دونوں فریقین کو کہا ہے کہ یہ مل بیٹھیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہم بات چیت کیلئے تیار ہیں، یہ پہلے بھی ججز کو خریدتے رہے ہیں، ججز کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ثابت قدمی سے حالات کا مقابلا کیا، بھٹو کی شہادت کے دن آئین توڑنے کی واردات میں بلاول بھٹو بھی شامل ہے، پیپلز پارٹی کی مارشل لا کے خلاف لڑنے کی تاریخ ہے، ایم کیو ایم والے ڈوبتی کشتی سے چھلانگ مارتے ہیں۔