لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بغاوت کے قانون 124 اے کو غیر آئینی قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے قانون کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان نیازی کی درخواست پر 48 صفحات کا فیصلہ جاری کیا جس میں بغاوت کے قانون کو غیرآئینی اور کالعدم قرار دیا ہے۔
فیصلے کے مطابق بغاوت کا قانون 124 اے آئین کے آرٹیکل 19 اور 19 اے سے متصادم ہے، 124 اے بنیادی حقوق کے خلاف ہے اس لئےغیرقانونی قراردیا جاتا ہے۔