لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت میں کپڑے کی ایک دکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ لاہور کی لبرٹی مارکیٹ میں پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث کپڑے کی ایک دکان میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ بجھانے والی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے۔