لاہور : (دنیانیوز) لاہور کے علاقے ملت پارک میں گزشتہ روز قتل ہونے والے سابق ایس پی فرحت عباس شاہ کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق قتل میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فرحت عباس شاہ کے قتل میں ان کی بھابھی ملوث ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول فرحت عباس بیوہ بھابھی کو ذاتی گارڈ رکھنے سے منع کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور : پولیس کے سابق ایس پی چوہدری فرحت عباس گھر کی دہلیز پر قتل
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے ملت پارک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے سابق ایس پی فرحت عباس کو دن دیہاڑے ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔