اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی جلد سماعت کی درخواست پر عمران خان کی پیشی پر اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس ایف ایٹ کچہری میں بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں ایک اور مقدمہ درج
اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے عمران خان کو پیشی کا نوٹس ارسال کر دیا گیا ہے، نوٹس ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی جانب سے جاری کیا گیا۔