لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود احمد نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو چوک میں لٹکانے کا مطالبہ کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ عدالتیں پارلیمنٹ کی مرہون منت ہیں، پارلیمنٹ سپریم ہے، اداروں کو عزت کرنی چاہیے۔
سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ جن لوگوں نے نواز شریف کو نااہل کیا تھا ان کا ٹرائل ہونا چاہیے، سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو چوک میں لٹکانا چاہیے۔
اس سے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کی موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کی ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے۔
ایک کارنر میٹنگ کے دوران وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے چیف جسٹس کو گالی دیتے ہوئے کہا کہ جسٹس عمر عطا بندیال پی ٹی آئی کے کارکن بن گئے ہیں۔