ریاض : (دنیانیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کاکہنا ہےکہ حالات چاہے کچھ بھی ہوں یہ حکومت الیکشن سے فراری ہے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ آج کا دن انتہائی اہم ہے، جمہوریت نے جیتنا ہے یا رسوا ہونا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام نے چلنا ہے یا انارکی نے پھیلنا ہے اب معاملہ انصاف کے تقاضوں کا نہیں رہا بلکہ ملک کی بقا کا بن گیا ہے، اب فیصلہ سپریم کورٹ کا ہےاور قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔
پاکستان میں کابینہ ہرروزایک نیا تماشہ لگادیتی ہےاوریہ85لوگوں کی کابینہ میں وہی لوگ ہیں جو85ووٹ بھی نہیں لےسکتےPDMکواپنےکیسز میں ڈوبنےکاخطرہ لاحق ہےورنہ سپریم کورٹ نےیہ تونہیں کہاکہ کس کوووٹ دو وہ توکہہ رہی ہےکہ صرف الیکشن کراو2 تین روز میں پاکستان واپس آکراہم پریس کانفرنس کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 10, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کابینہ ہر روز ایک نیا تماشہ لگادیتی ہے ، 85لوگوں کی کابینہ میں وہی لوگ ہیں جو 85ووٹ بھی نہیں لے سکتے، پی ڈی ایم کو اپنے کیسز میں ڈوبنے کا خطرہ لاحق ہے ورنہ سپریم کورٹ نے یہ تو نہیں کہا کہ کس کو ووٹ دو ، وہ تو کہہ رہی ہے کہ صرف الیکشن کراؤ۔
انہوں نے مزید کہا کہ دوتین روز میں پاکستان واپس آکر پریس کانفرنس کروں گا۔
یاد رہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید ان دنوں عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں ۔