کراچی: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ افتخار چودھری، ثاقب نثار نے جو کچھ چیف جسٹس کے منصب پر بیٹھ کر کیا، انہوں نے آئین کو وائلیٹ کیا۔
صوبائی وزیر کا سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے حلف میں لکھا ہے کہ میں آئین کی پاسداری کروں گا، ججز کے حلف میں ایک چیز مختلف ہے کہ میں سپریم جوڈیشل کونسل کے کوڈ آف کنڈکٹ کو فالو کروں گا۔
سعید غنی نے کہا کہ اسی آئین میں لکھا ہے آپ فوج پر بات نہیں کر سکتے، اگر کوئی آئین کی خلاف ورزی کرے گا تو ہم بات کریں گے، سپریم کورٹ کے ججزخلاف ورزی کریں گے تو ہم بات کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان گرفتاری کی خبر سن کر ہی رونا شروع کر دیتے ہیں: شرجیل میمن
انہوں نے کہا کہ جسٹس منصورعلی شاہ، اطہر من اللہ، مندو خیل کے کردار پر کوئی بات نہیں کر سکتا ہے، 3 ججز کیا ملک کو چلائیں گے، آرٹیکل 5 کہتا ہے ریاست سے وفاداری ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اور موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ایک شخص ہے، کبھی امریکہ کو کبھی باجوہ کو غلط کہہ کر بھونچال مچاتے ہیں، جب فوج غلط کر رہی تھی ہم بول رہے تھے، آج جب فوج کہتی ہے ہم سیاست سے باہر ہیں، عمران خان صبح شام کہتا ہے آپ آئیں، یہ فوجیوں کے سامنے پیشی کراتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کا شہباز شریف کو اپوزیشن سے غیر مشروط مذاکرات کا مشورہ
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں اور شفاف انتخابات ہوں، ہم یہ چاہتے ہیں ان کو الیکشن لڑنے کا موقع ملنا چاہیے، کہاں لکھا ہے عمران خان اسمبلی توڑ سکتا ہے، ریکارڈنگ موجود ہے نقوی صاحب سے بات کی ہے، نقوی نے خود آپ کو پھنسوایا ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ عدالتی فیصلے لینے میں یہ خود پھنسے ہیں، جب انہوں نے قومی اسمبلی کوغلط توڑا، ان پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے تھا، پارلیمنٹ میں ہونے والی ترمیم کسی بھی صورت عدالتوں میں چیلنج نہیں ہو سکتی۔