پشاور: (دنیا نیوز) ملک میں جاری صورتحال پر عوامی نیشنل پارٹی نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا۔
امیر حیدر خان ہوتی کے مطابق اے این پی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کی ہدایت اور رہنمائی پر اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) 3 مئی 2023ء کو اسلام آباد میں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: غیر جمہوری رویے پارلیمنٹ کو کمزور کریں گے: اسفندیار ولی
سینئر نائب صدر اے این پی کے مطابق اے پی سی سے پہلے اے این پی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 2 مئی کو اسلام آباد میں ہو گا، اے پی سی کیلئے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔
امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔