پشاور: (دنیا نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب اب بس!، استعفیٰ دو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ایمل ولی خان نے چیف جسٹس سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر استعفیٰ نہیں دیا تو عید کے بعد تیار رہیں، ہم اسلام آباد آ رہے ہیں، پھر عوام آپ سے استعفیٰ لے کر رہیں گے۔
— Aimal Wali Khan (@AimalWali) April 7, 2023
صوبائی صدر اے این پی خیبر پختونخوا نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت، آئین و پارلیمان کی بالادستی کی جنگ لڑیں گے، عدلیہ کی حقیقی آزادی کی تحریک اب ہم چلائیں گے۔