لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کے سلسلہ میں اسلام آباد پولیس کی 4 رکنی ٹیم ایک مقدمہ کے سمن لیکر لاہور پہنچ گئی۔
اسلام آباد پولیس کے تفتیشی سب انسپکٹر تجمل نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ ریس کورس پہنچے، پولیس تفتیشی تجمل نقوی عمران خان کی رہائش گا پر جا کر سمن وصول کرائیں گے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے زمان پارک نوٹس وصول کروانے کے لیے لاہور پولیس معاونت کرے گی۔