چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

Published On 11 April,2023 08:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ذرائع سپریم کورٹ کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات افطاری سے کچھ دیر قبل ہوئی، دونوں معزز ججز کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں کافی دیر تک جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں: مجھے یقین دہانی کرائی گئی گولڈن جوبلی تقریب میں آئین پر بات ہو گی: جسٹس قاضی فائز

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا وضاحتی بیان بھی چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی مشاورت سے جاری ہوا، دونوں معزز جج صاحبان نے اہم امور پر تفصیلی بات چیت کی۔
 

Advertisement