اسلام آباد: (دنیا نیوز) عدالتی ذرائع نے کہا ہے کہ آئین کی گولڈن جوبلی تقریب میں کوئی جج سپریم کورٹ کی نمائندگی نہیں کر رہا تھا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے تمام ججز کو دعوت نامے موصول ہوئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تقریب میں شرکت سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کو آگاہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں آئین کو دل سے لگانا چاہیے اس میں بہت اچھی چیزیں موجود ہیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
عدالتی ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کو اعتماد میں لئے بغیر کسی جج نے تقریب میں انفرادی طور پر شرکت کی تھی، تقریب میں کوئی جج سپریم کورٹ کی بطور ادارہ نمائندگی نہیں کر رہا تھا۔