سپیکر راجا پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیا

Published On 14 April,2023 02:59 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے سپیکر راجا پرویز اشرف نے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے آج شام 5 بجے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں الیکشن کے لیے گورنر سٹیٹ بینک کو الیکشن کمیشن کو براہ راست فنڈز جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔