دفعہ 144 کی خلاف ورزی: شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں ضمانتوں کا تفصیلی فیصلہ جاری

Published On 14 April,2023 05:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی ضمانتیں کنفرم ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

سیشن جج ناصر جاوید رانا نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف درج 3 مقدمات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ گرین بیلٹ پر مبینہ دو سو سے زائد افراد کی جانب سے آگ لگانے میں شاہ محمود قریشی کا براہ راست کوئی تعلق نہیں لگ رہا، گرین بیلٹ پر مبینہ آگ لگانے کے واقعے کو بھی مقدمہ میں تفصیلاً بیان نہیں کیا گیا۔

فیصلے کے مطابق پولیس نے مبینہ دو سو سے زائد افراد کو وقوعہ میں ملوث قرار دیا، جائے وقوعہ پر مبینہ آگ لگانے والے ملزمان کی نشاندہی بھی نہیں کی گئی۔

تفصیلی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت نے مقدمے میں دیگر شریک ملزمان کی ضمانتیں بھی کنفرم کی ہیں، شریک ملزمان کی طرح شاہ محمود قریشی کی بھی تینوں مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کی جاتی ہیں۔

Advertisement