اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کر لیا۔
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس میں اہم قومی امور زیر بحث آئیں گے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا جبکہ حکومت کی قانونی ٹیم عدالتی امور پر بھی بریفنگ دے گی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں انتخابات کے لئے فنڈز فراہمی کے معاملے پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس بھی آج طلب کر لیا گیا۔
اجلاس میں اٹارنی جنرل، گورنر سٹیٹ بینک اور آڈیٹر جنرل کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔