اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا، اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے 2، یو اے ای نے مزید ایک ارب ڈالرز دیئے ہیں: وزیر اعظم
اجلاس میں وزیر اعظم سپریم کورٹ میں زیر سماعت امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے، اس کے علاوہ آئندہ کی سیاسی و معاشی صورتحال پر حکمت عملی پر بھی طے کی جائے گی۔