سکیورٹی خدشات، عمران خان کے گھر نیا بلٹ پروف گیٹ لگا دیا گیا

Published On 18 April,2023 09:27 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گھر نیا بلٹ پروف گیٹ لگا دیا گیا۔

پی ٹی آئی قیادت کی جانب سے سکیورٹی خدشات کے معاملے اور زمان پارک پر ممکنہ آپریشن کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے کوئی شرط نہیں رکھی، مذاکرات الیکشن کے فریم ورک پر ہوں گے: فواد چودھری

سابق وزیر اعظم عمران خان کے گھر کا نیا مین گیٹ زمان پارک پہنچا دیا گیا، عمران خان کے گھر کا نیا گیٹ بلٹ پروف ہے، گیٹ کی چوڑائی 16 فٹ اور لمبائی 10 فٹ جبکہ موٹائی 1.5 انچ ہے۔

گیٹ کو بنانے کے لیے بلٹ پروف شیٹ، سٹیل اور لوہے کا استعمال کیا گیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 12 سے 15 لاکھ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

قبل ازیں زمان پارک پر سرچ آپریشن کے دوران عمران خان کے گھر کا مین گیٹ توڑا گیا تھا، ذرائع کے مطابق یہ گیٹ پارٹی رہنما میاں اسلم اقبال کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔