اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست امتیاز چودھری نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عارف علوی کو صدر مملکت کے عہدے کیلئے ان فٹ قرار دیا جائے، صدر مملکت آئین کے مطابق اپنے فرائض سرانجام نہیں دے رہے۔