اسلام آباد : ( دنیا نیوز ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانی سرمائے میں ناکافی سرمایہ کاری ایک اہم مسئلہ ہے جس پر ادارہ جاتی سطح پر اور سیاسی قیادت کی جانب سے توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اداروں اور سیاسی قیادت پر قومی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، متحد ہوں اور ڈیلیور کریں۔
صدر مملکت نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ درحقیقت یہ ملک کے اصل مسائل ہیں لیکن درپیش حالات میں یہ مسائل پس منظر میں چلے گئے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ٹویٹ میں عالمی بینک اور پاکستان ہیومن کیپیٹل ریویو کے ڈیٹا پر مبنی ایک قومی روزنامے میں شائع ہونے والا مضمون بھی شیئر کیا۔
Pakistan makes inadequate investments in human capital: WB https://t.co/3ihJv3kq4f
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) April 3, 2023
These are the REAL issues of my country, but they have taken a remote back seat in the current hysteria. Institutional & political leadership owes it to the nation to sober up, unite & deliver.
عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کم انسانی سرمائے کی سرمایہ کاری پاکستان کے 2047 تک ایک اعلیٰ متوسط آمدنی والا ملک بننے کی کوششوں کو محدود کرے گا۔
پاکستان ہیومن کیپیٹل ریویو کے مطابق اگر پاکستان انسانی سرمائے کی ترقی میں اپنے موجودہ راستے پر گامزن رہتا ہے تو 2047 تک اس کی فی کس جی ڈی پی مجموعی طور پر محض 18 فیصد تک بڑھے گی۔