اسلام آباد: (دنیا نیوز) ورلڈ بینک کے ریجنل ڈائریکٹر میتھیو ورگس نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) عاصم احمد سے ملاقات کی۔
ملاقات میں ریونیو اکٹھا کرنے کے لیے ایف بی آر کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ورلڈ بینک نے سیلز ٹیکس ہم آہنگی کے لیے اصلاحات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عاصم احمد نے کہا کہ ایف بی آر ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے پاکستان ریزز ریونیو پروگرام نافذ کر رہا ہے، پروگرام سے ٹیکس بیس کو وسیع کرنے اور ریونیو کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
Regional Director, World Bank, Mr. Mathew Verghis met Chairman FBR Mr. Asim Ahmad today at FBR HQs. Both sides discussed FBR’s reform initiatives and reviewed progress of Pakistan Raises Revenue Program. Mr. Verghis appreciated the pace of reforms for Sales Tax Harmonisation. pic.twitter.com/WA1mq418A1
— FBR (@FBRSpokesperson) February 10, 2023
چیئرمین ایف بی آرنے کہا کہ ملاقات میں پراجیکٹ کی پیشرفت پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، پروگرام سے ایف بی آر کے آئی ٹی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی۔
ملاقات میں ایف بی آر اور ورلڈ بینک کا منصوبے کے تحت اصلاحاتی ایجنڈے کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔