اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی بینک کے ممکنہ قرضوں کی منظوری میں تاخیر کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے تمام مجوزہ آپریشنز اور ان کی رقوم سے متعلق بورڈ کی منظوری کی تاریخیں واضح ہیں۔
عالمی بینک مناسب طریقہ کار کے بعد اور مجوزہ منصوبوں کی تیاری کی بنیاد پر بورڈ کے غور و خوض کے لیے پروجیکٹ کی تجاویز کے تبادلے کے وقت کا فیصلہ کرتا ہے۔ (2/2)
— Najy Benhassine (@WBPakistanCD) January 19, 2023
ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی بینک مناسب طریقہ کار کے بعد اور مجوزہ منصوبوں کی تیاری کی بنیاد پر بورڈ کے غور و خوض کے لیے پروجیکٹ کی تجاویز کے تبادلے کے وقت کا فیصلہ کرتا ہے۔