چیئرمین ایف بی آر سے عالمی بینک کے معاشی ماہرین کی ملاقات

Published On 10 March,2023 09:40 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی بینک کے معاشی ماہرین نے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ٹیکس کی تعمیل اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی کی بہتری پر تبادلہ خیال کیا گیا، ورلڈ بینک کی معاشی ٹیم نے چیئرمین ایف بی آر کو ٹیکس بارے بین الاقوامی تجربات سے بھی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا توانائی کی بچت اور تحفظ کیلئے عالمی بینک سے قرض لینے کا منصوبہ

وفد کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں ٹیکس کی تعمیل کی بہتری کےلئے ممکنہ شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

چیئرمین ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں بہتر سہولیات فراہم کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

Advertisement