انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب

Published On 13 April,2023 04:32 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر کا انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کو منتقل کرنے سے متعلق قانون سازی کا عمل شروع ہوگیا، انتخابی اصلاحات کیلئے قائم پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 14 اپریل صبح ساڑھے 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز طے کیے جائیں گے۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کے چیئرمین سینیٹ اور سپیکر کو لکھے خطوط کا بھی جائزہ لیا جائےگا، چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن ایکٹ 2017ء کی شق 57 ون اور 58 میں ترامیم کی استدعا کی تھی۔ 

Advertisement