کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری آج عیدالفطر منا رہی ہے

Published On 21 April,2023 09:51 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی سمیت ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منا رہی ہے۔

کراچی کے بڑے کاروباری علاقے صدر اور اس کے اطراف میں رہائش پزیر بوہری برداری نے نماز عید طاہری مسجد میں ادا کی۔

نمازِ عید کی ادائیگی کے دوران صدر طاہری مسجد کی طرف آنے والی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا تھا۔

بوہری براداری کی جانب سے نمازِ عید الفطر میں ملک کی سالمیت اور امن و سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں، بوہری برادری کے افراد نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔

بوہری برادری کے نماز عید کے اجتماع کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔