پشاور: (دنیا نیوز) پشاور کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے جمعے کو تیسویں روزے جبکہ 22 اپریل کو عید منانے کا اعلان کردیا۔
پشاور کی مسجد قاسم علی خان میں مفتی پوپلزئی کی زیر صدارت غیر سرکاری مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چاند کی رویت سے متعلق شہادات موصول ہوئیں تاہم انہیں غیر مصدقہ قرار دیا گیا۔
اجلاس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کیا کہ خیبر پختونخوا کے کسی بھی علاقے میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتے کو ہوگی ۔
واضح رہے کہ رواں سال ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان کا آغاز ہوا جبکہ اب عید بھی ایک ہی روز منائی جائے گی۔