اسلام آباد: (دنیا نیوز) عید الفطر(شوال) کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو گا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، مرکزی کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں ہوگا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
آج ملک بھر میں عید کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، آج چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو صبح ساڑھے 6 بجے سے دوپہر 12 بجے تک سورج گرہن ہوگا، سورج گرہن کے باعث مختلف ممالک میں نیا چاند نظر نہیں آئے گا۔