راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ہونیوالی نماز عید الفطر کے اوقات

Published On 20 April,2023 05:36 pm

راولپنڈی، اسلام آباد: (دنیا نیوز) راولپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف مقامات پر ہونے والی نماز عید الفطر کے اوقات کار جاری کر دیئے گئے۔

راولپنڈی میں مرکزی عیدگاہ اصغر مال روڈ میں عید کی نماز 8 بجے، جامع مسجد امینہ پرانا قلعہ میں 7 بجے، جامع مسجد فیض القرآن میں 7.30، لیاقت باغ میں 7بج کر 45 منٹ پر نماز عید ادا کی جائے گی۔

بارش کی صورت میں نماز عید دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار میں ادا کی جائے گی، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید بھی لیاقت باغ میں نماز عید ادا کریں گے۔

جامع مسجد نور پیر ودھائی میں عید کی نماز 7:00 بجے ہو گی، جامع مسجد مدنی پیر ودھائی میں 7:15، جامع مسجد حنیفہ صفدر آباد پیرودھائی میں 7:00، جامع مسجد غوثیہ ڈھوک نجو خیابان میں 7:30 ، جامع مسجد حنفیہ ڈھوک منگٹال میں 7:30 بجے عید کی نماز ہو گی۔

فیصل مسجد اسلام آباد میں عید کی نماز 7:30، لال مسجد میں 7:30، جامع مسجد و امام بارگاہ اثنا عشریہ جی سکس میں 7:30 ، قبا مسجد آئی ایٹ مرکز میں 6:30 ، مسجد الحسین F11 میں 8 بجے عید کی نماز پڑھائی جائے گی۔

مسجد امیر المومنین جی ایٹ فور میں عید کی نماز 7 بجے جبکہ مرکزی مسجد مارگلہ ٹاؤن میں عید کی نماز 6:30 بجے ادا کی جائے گی