اسلام آباد؛ (دنیا نیوز) عید الفطر کے لیے شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں، مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔
زونل کمیٹیاں بھی مرکزی کمیٹی سے رابطے میں ہیں، شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آج چاند نظر آنے کے امکانات کیوں کم ہیں؟ دنیا نیوز نے کھوج لگا لیا
پشاور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ اوقاف میں ہو رہا ہے، محکمہ موسمیات کی ٹیم بھی اوقاف پلازہ میں موجود ہے، جس کے مطابق سورج ڈوبنے سے پہلے 21 منٹ، غروب آفتاب کے بعد 5 منٹ تک چاند نظر آنے کا امکان ہے۔