بلوچستان حکومت کا چاند رات پر ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش پر پابندی کا فیصلہ

Published On 21 April,2023 05:47 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کی حکومت نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا، صوبائی وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کو احکامات جاری کر دیے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو نے کہا کہ پابندی کا مقصد چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے انسانی جانوں کے ممکنہ ضیاع کو روکنا ہے، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ قانونی جرم ہے جو عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے،اپنی چند لمحوں کی خوشی کیلئے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔