سکھر: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو استعفوں پر پچھتاوا ہوگا، ماضی میں بھی یہی کہا تھا آج یہ بات درست ثابت ہو رہی ہے۔
خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور سکھر سینٹرل جیل میں ہیں، انہیں عید پر کھانا بھیجوں گا، آج موقع ہے مل بیٹھنے سے مسئلہ حل ہو تا کہ ملک مسائل سے نکلے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے خود آئین سے بڑھ کر 90 دن سے 105 دن کا سپیس دیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ اللّٰہ سے دعا ہے کہ ملک اور قوم کی سلامتی ہو، ملک میں معاشی اور ریاستی بحران ہے اللہ تعالیٰ مسائل حل کرے، تمام امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔