ٹھٹھہ : ٹرک اور وین میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

Published On 26 April,2023 12:33 am

ٹھٹھہ : ( دنیا نیوز ) سندھ کے شہر ٹھٹھہ میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹھٹھہ چلیا کے قریب مین قومی شاہراہ پر ٹرک نے وین کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ وین پر سوار 9 افراد کراچی سے کینجھر جھیل تفریح کے لئے جارہے تھے۔

حکام نے مزید بتایا کہ امدادی ٹیموں نے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں سول ہسپتال ٹھٹھہ منتقل کر دی ہیں۔