اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
متنازعہ ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کے وکیل سہیل سواتی اور پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت پیش ہوئے، ملزم کے وکیل کی جانب سے اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے فرخ حبیب کو بیرون ملک جانے سے روک دیا
وکیل ملزم نے استدعا کی کہ اعظم سواتی کی طبیعت ناساز ہے، حاضری سے استثنیٰ دیا جائے، سپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو عدالت حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کر دی، عدالت نے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کی درخواست بریت پر دلائل طلب کر لئے۔