کراچی : (ویب ڈیسک ) سوڈان سے پاکستانیوں سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا جاری ہے ، پاک فضائیہ کا سی 130 طیارہ تیسرے مرحلے میں مزید 97 پاکستانیوں کو لے کراچی پہنچ گیا ہے۔
پاکستانی وزارت خارجہ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پورٹ سوڈان سے97 پاکستانی شہریوں کو جدہ سے کراچی پہنچایا گیا ہے ، حکومت پاکستان پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی میں سہولت فراہم کرتی رہے گی۔
Third batch of 97 Pakistani nationals from Port Sudan has arrived at JIA, Karachi via Jeddah aboard PAF aircraft C-130. Government of Pakistan will continue to facilitate the safe return of stranded Pakistanis. pic.twitter.com/leTuhqq30Q
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) April 29, 2023
اس سے قبل دوسرے مرحلے میں پاک فضائیہ کا طیارہ 111 پاکستانیوں کو لیکر کراچی پہنچا تھا۔
Second batch of 111 stranded Pakistanis from Port Sudan has arrived at JIA, Karachi via Jeddah aboard Pakistan Airforce aircraft C-130. With the latest flight. 260 Pakistanis have returned home safely.
— Spokesperson MoFA (@ForeignOfficePk) April 28, 2023
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پہلے مرحلے میں پاک فضائیہ کا طیارہ 149پاکستانیوں کو لے کر کراچی پہنچا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کا سوڈان سے محفوظ انخلاء اور وطن واپسی پہلی ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سوڈان سے 149 پاکستانی بحفاظت کراچی پہنچ گئے
سوڈان میں تیزی سے بگڑتی صورتحال کے پیش نظر بروقت ریسکیو کرنے پر پاکستان پہنچنے والے افراد کے اہل خانہ نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ایئر فورس کی کوششوں کو سراہا۔
اس حوالے سے پی اے ایف کے ترجمان کاکہنا ہے کہ پاک فضائیہ مصیبت میں گھرے اپنے بھائیوں اور بہنوں کو وطن واپس بھیجنا جاری رکھے گی۔
واضح رہے کہ سوڈان میں 15 اپریل سے جاری لڑائی میں سیکڑوں افراد ہلاک، ہزاروں افراد اپنے گھروں سے دربدر ہوچکے ہیں جس نے انسانی بحران کو جنم دے دیا ہے اور پہلے سے غیر مستحکم خطے میں خانہ جنگی کے خوف سے دیگر ممالک کو اپنے شہریوں کے انخلا پر مجبور کردیا۔
سوڈان کی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے درمیان کئی مہینوں سے تناؤ چل رہا تھا، جنہوں نے مل کر اکتوبر 2021 کی بغاوت میں ایک سویلین حکومت کا تختہ الٹا تھا۔