اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات میں بہتری خطے کی ترقی اور استحکام میں معاون ثابت ہوگی۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فون کر کے عید کی مبارک دی ہے، دوران گفتگو بلاول بھٹو نے بھی ہمسایہ برادر ملک ایران کے عوام کو عید کی مبارک دی۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کیلئے خوش آئند ہے، پاکستان، سعودی عرب اور ایران کے درمیان بہتر تعلقات کا خیر مقدم کرتا ہے۔