اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان نے یمن میں امن کے حصول کے لیے حالیہ مذاکرات اور سفارتی کوششوں کا خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ اس حوالے سے سعودی عرب کا کردار، اومان اور اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن کی کوششوں میں تقویت کا باعث ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یمن کے بحران کے پُرامن حل کے لیے سعودی کوششیں بروقت ہیں اور اس سے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ ملے گا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان نے یمن کے بحران کے سیاسی حل کے لیے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اپنی اصولی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔