سوڈان میں ہنگامے، پاکستانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو خبردار کردیا

Published On 15 April,2023 04:30 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوڈان میں جاری ہنگاموں کے پیش نظر پاکستانی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

پاکستانی سفیر میر بہروز ریگی نے کہا ہے کہ خرطوم اور اس کے آس پاس ایک ہزار سے زائد پاکستانی شہری موجود ہیں، سفارتخانہ پاکستانیوں سے رابطے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپیں، دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا

میر بہروز کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں سے درخواست ہے کہ اپنے گھروں اور محفوظ مقام پر رہیں جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔