اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے آٹا سکیم میں 20 ارب روپے کی چوری کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی وضاحت سامنے آ گئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ رمضان میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمان داری سے مفت آٹا فراہم ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کالا باغ ڈیم نہیں بنایا جس کا خمیازہ آج سارے بھگت رہے ہیں: شاہد خاقان عباسی
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے خود نگرانی کی، شہروں کے دورے کر کے جائزہ بھی لیا، تاریخی سکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابل ستائش ہے۔
واضح رہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے 84 ارب روپے کا آٹا تقسیم کیا گیا، اس کے اندر 20 ارب سے زائد کی چوری ہوئی، غریب کو کیا ملا جس کیلئے 84 ارب خرچ کیے گئے۔
رمضان میں پنجاب،خیبرپختونخوا , سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمان داری سے مفت آٹا فراہم ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے خود نگرانی کی، شہروں کے دورے کرکے جائزہ لیا۔ تاریخی سکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 29, 2023