پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کی حکومت کا مزدوروں کے دن پر مزدور دشمن فیصلہ سامنے آ گیا۔
خیبر پختونخوا کی حکومت نے مالی بحران کی آڑ میں مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی مراسلہ جاری کر دیا، جس کے مطابق کم تنخواہ پر کام نہ کرنے والے ملازم کو برخاست تصور کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم مزدور منایا جا رہا ہے
محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے مراسلہ ارسال کر دیا، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، انتظامی سیکرٹریوں، ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ملازم راضی نہیں ہوتا تو اس صورت میں مذکورہ ملازم کو ملازمت سے برخاست کیا جائے۔