پشاور : (دنیانیوز) صوبائی دارالحکومت پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے مطابق شہر میں پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کی نازک صورتحال کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے ، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آج لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
پشاور میں ریلی کی قیادت پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صد ر پرویز خٹک کرینگے ، ریلی گلبہار چوک سے چوک یادگار تک نکالی جائے گی ، ریلی کے شرکاء جی ٹی روڈ پر پیدل مارچ کرینگے ۔