پشاور: (دنیا نیوز) ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے پشاور میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔
اعلامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور کھلونا بندوق کے استعمال پر پابندی ہوگی، پابندی کا اطلاق 19 اپریل سے 7 روز کیلئے ہوگا۔
اس حوالے سے ڈی سی پشاور کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عید کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے لگائی گئی ہے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔