پشاور: (دنیا نیوز) پاک فوج کے تعاون سے پشاور کے تاریخی مشن ہسپتال میں خستہ حالی کے شکار قدیمی مقامات کی تزئین و آرائش کردی گئی۔
برطانوی دور حکومت میں گھوڑوں کے اصطبل کیلئے استعمال ہونے والی جگہ پر 1904ء میں مشن ہسپتال قائم کیا گیا جو اب خستہ حال ہو چکا ہے، ہسپتال میں روزانہ کے حساب سے سینکڑوں مریضوں کا علاج ہوتا ہے۔
پاک فوج کے تعاون سے مشن ہسپتال میں خستہ حال ہونے والی جگہوں کی تعمیر و مرمت کرکے خوبصورت بنا دیا گیا ہے، ہسپتال میں مریضوں کے تیمارداروں کے بیٹھنے کیلئے خوبصورت پارک بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ہسپتال میں موجود خوبصورت چپل نما عمارت جو مغلیہ دور حکومت میں 17ویں صدی میں اس وقت کے گورنر نواب سعید خان نے اپنے لیے مونومنٹ بنایا تھا۔
یہ عمارت برطانوی دور حکومت میں آرمی یونٹ اور سکھوں کے دور میں کورٹ کیلئے استعمال ہوا کرتی تھی، بعد میں یہ مسیحی سٹاف کیلئے چپل چرچ کے نام سے استعمال ہونے لگی۔
پاک فوج کے تعاون سے تاریخی چپل چرج کی خستہ حال عمارت کو 6 مہینوں کے اندر تعمیرو مرمت کرکے خوبصورت اور مضبوط بنا دیا گیا ہے۔