پشاور: (دنیا نیوز) صوابی سے اہم سیاسی شخصیت ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو گی۔
سابق صدر آصف علی زرداری سے صوابی کی اہم شخصیت بلند خان ترکئی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلند خان ترکئی ، تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر لیاقت خان ترکئی کے بھائی بحت بلند خان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔
بلند خان ترکئی کی جانب سے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار @AAliZardari pic.twitter.com/6mC4tg052T
— PPP (@MediaCellPPP) April 11, 2023
بلند خان ترکئی کی جانب سے پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا، بلند خان ترکئی نے صدر آصف علی زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کی شناخت دی۔
واضح رہے کہ اس وقت بحت بلند ترکئی اور ایم این اے عثمان خان ترکئی کے اپنے بھائی کے ساتھ اختلافات چل رہے ہیں۔