پشاور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے سابق گورنرز اور ناراض اراکین کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
سردار مہتاب عباسی، ظفر اقبال جھگڑا اور دوسرے رہنماؤں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، شو کاز نوٹس خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ عباسی نے جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ
شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے اور پارٹی کو دو دھڑوں میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کے خلاف مختلف مقامات پر اجلاس منعقد اور اشتعال انگیز تقاریر کی گئیں، مرکزی قائدین 15 یوم کے اندر اندر جواب دیں۔