اسلام آباد: (دنیا نیوز) جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ میں پہلی خاتون چیف جسٹس کی تعیناتی کی سفارش کر دی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، پشاور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش کی گئی۔
جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کی سفارش متفقہ طور پر کی گئی، جوڈیشل کمیشن نے سفارش منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دی۔
یاد رہے کہ جسٹس مسرت ہلالی اس وقت پشاور ہائیکورٹ کی سینئر ترین جج اور قائم مقام چیف جسٹس بھی ہیں۔