پشاور : (دنیا نیوز) لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں کروڑوں روپے کی لگاٸی گٸی نئی آسٹروٹرف غیر معیاری نکل آئی۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ناقص ہاکی آسٹروٹرف لگانے کی تحقیقات کرنیکا فیصلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈاثریکٹرجنرل سعید اختر کی سربراہی میں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی۔
پانچ رکنی کمیٹی ایک ماہ کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی ،ہاکی آسٹروف کیلئے لگائی گئی واٹرگن اور دیگر آلات بھی غیر معیاری نکلے ہاکی آسٹروٹرف کی تنصیب پر دس کروڑ سے زاٸد لاگت آئی تھی۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کےصدر ظاہر شاہ نے ناقص آسٹروٹرف کی تنصیب کا معاملہ اٹھایا تھا ایک ماہ کے اندر ہی آسٹروٹرف پر جھریاں نمودار ہو چکی ہیں۔