اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا دیئے۔
رجسٹرار آفس نے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا، شہری رائے اشتیاق احمد نے دونوں اسمبلیوں کی بحالی کی درخواست دائر کی تھی۔
رجسٹرار آفس نے اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم کی دستیابی کے باوجود وہاں رجوع نہیں کیا، اسمبلیوں کی بحالی کے کیس میں درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں، درخواست میں آرٹیکل 184/3 اختیار کے استعمال کا کوئی آئینی جواز پیش نہیں کیا گیا۔