بہاولنگر: تیز رفتار مسافر وین نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو کچل دیا

Published On 29 April,2023 11:55 am

بہاولنگر: (دنیانیوز) پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے ۔

ریسکیو کے مطابق افسوس ناک حادثہ ہارون آباد روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر وین نے موٹر سائیکل پر سوار باپ بیٹے کو کچل دیا ، حادثے میں باپ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ جواں سالہ بیٹا شدید زخمی ہوا ہے ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور باپ کی لاش اور زخمی بیٹے کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس نے مسافر وین کو تحویل میں لے لیا تاہم ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
 

Advertisement