توہین پارلیمنٹ پر قانون سازی کیلئے کام شروع، قائمہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب

Published On 02 May,2023 12:42 am

اسلام آباد: (جاوید حسین) توہین پارلیمنٹ پر قانون سازی کے حوالے سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط اور استحقاق کا اجلاس آج کمیٹی چیئرمین رانا قاسم نون کی صدارت میں ہو گا۔

اجلاس کے لیے 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، اجلاس میں قائمہ کمیٹی توہین پارلیمنٹ سے متعلق مسودہ پر بھی غور کرے گی۔

توہین پارلیمنٹ بل کے مسودہ پر غور کے لیے متعلقہ وزارتوں کے افسران کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement