اسلام آباد: (دنیا نیوز) جنگلی جانور آج پھر پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا، گزشتہ روز بھی جنگلی جانور نے دفاتر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی تھی۔
جنگلی جانور کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے عملہ پریشان ہوگیا، عملے کا کہنا ہے کہ یہ جانور انتہائی خطرناک ہے، یہ سپرے کرتا ہے۔
— Roshan Din Diameri (@Rohshan_Din) April 18, 2023
عملے کا مزید کہنا ہے کہ جس جس دفتر میں یہ جانور گیا ہے وہاں جائیں تو ہماری آنکھیں جلتی ہیں، پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے جانور کو پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیا ہے، جانور کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
کنزرویٹر محکمہ جنگلی حیات سندھ جاوید مہر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں آنے والا جانور ’سیوٹ کیٹ ‘ ہے جسے مقامی زبان میں ’مشک بلا‘ بھی کہتے ہیں، یہ ایک بے ضرر جانور ہے جس سے پرفیومز میں استعمال کی جانے والی خوشبو حاصل کی جاتی ہے۔